ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرا بلجیک کا پاکستان میں نمبرون کون، سامنے آگیا

 اسرا بلجیک کا پاکستان میں نمبرون کون، سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں  حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنی نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کیں جن کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '   ارطغرل غازی'  پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں  حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی  تُرک اداکارہ  اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں،اداکارہ پاکستان میں کیوموبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوچکی ہیں،گزشتہ روز اداکارہ نے پاکستانی کمرشل شوٹ کی جس میں انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کیا،کمرشل کے لئے پہنےسیاہ لباس اداکارہ اسراء بلجیک کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا جس پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے،کمنٹس کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

View this post on Instagram

Suit up for @jazzdigital

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کشمکش کا شکار تھے،وہ اس بات کی کھوج لگا رہے ہیں کہ اس پیغام میں اداکارہ نے کس بات کی طرف اشارہ کیا جبکہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بن گیا تھا۔پاکستانیوں نے جواب دیتے ہوئے مختلف ٹویٹس کرنے شروع کردیے،اور اس بات کا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اداکارہ کا نمبر ون کون ہوسکتا ہے؟

  تُرک اداکارہ  اسراء بلجیک نے خود ہی اس کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ وقت ہے دنیاکو بتانے کا اور ٹویٹر پر جاز سپر4جی ہش ٹیگ کے ساتھ لکھا،کمرشل میں سرخ رنگ کے لباس میں اپنی نئی تصاویر شئیر کیں اور ساتھ  "سوٹ اپ @ جازڈیجیٹل" لکھا۔

پاکستانی کمرشل کرنے پر اداکارہ کے پرستاروں نےان کے نئے انداز کی تعریف کی۔واضح رہے کہ ترک اداکارہ اسراء بلجیک نےاب تک دو پاکستانی اشتہارات کئے ہیں۔ایک کیوموبائل کمپنی کا اور دوسرا جازکمپنی کا۔ اسراء بلجیک کا پاکستانی نمبر ون جاز 4G ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer