ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک واقعہ، کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ، کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) رائیونڈ کے علاقے میں ایک ہی گھر کے تین افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع دیں۔

جیابگا رائیونڈ کے علاقے میں بھٹے پر کام کرنے والے مزدور اپنے گھر کی چھت کو بارش سے بچانے کے لیے مٹی ڈال رہے تھے کہ اچانک بائیس سالہ لڑکی کا ہاتھ اچانک ہائی وولٹیج تار کو لگ گیا، لڑکی کا بھائی اور والد بچانے کے لیے آگے بڑھے تو کرنٹ نے انھیں بھی لپیٹ میں لے لیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ انھوں نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں کی لاشوں کو چھت سے اتارا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں، ورثا کی درخواست پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔