ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) عید پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے کیمپ لگانے پر پابندی، اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

  محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں عید کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے کیمپ لگانے پر پابندی عائد ہوگی، البتہ ڈی سی کی اجازت سے یہ کیمپ لگائے جا سکتے ہیں، عید کے دونوں میں قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پربھی  پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جبراَ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، عید کے دنوں میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔

 محکمہ داخلہ نے یہ ہدایات تمام اضلاع کے ڈی پی او اور تمام اضلاع کے ڈی سی کو جاری کر دی ہیں اور مشترکہ طور پر  دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer