سبزیوں  اور مرغی کی قیمتوں کو آگ لگ گئی

سبزیوں  اور مرغی کی قیمتوں کو آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: عید الاضحی کے قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔

بڑی عید کے آتے ہی سبزیوں کے نرخ بڑھ گئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں پیاز اسی روپے، ٹماٹرایک سو بیس، ہری مرچ ڈیڑھ سو، لہسن ادرک تین تین سو جبکہ لیموں بھی ڈیڑھ سو روپےفی کلوہوگیا ہے، شہری کہتے ہیں سرکاری نرخ نامہ صرف اور صرف دکھاوا ہے، شہر میں کہیں بھی سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں اور پھل فروخت نہیں ہورہے۔

سبزی فروش بھی اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ بادامی باغ سبزی منڈی سے مہنگے داموں سبزیاں خریدی ہیں، سرکاری نرخ نامے کے مطابق کیسے فروخت کرسکتے ہیں؟ انکا کہنا ہے کہ اگر حکومت عوام کو ریلف دینا چاہتی ہے تو سبزی منڈی میں سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

سبزیوں کے ساتھ ساتھ شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تین روز میں گرغی کے گوشت ی قیمت میں انتیس روپے ہوا ہے جبکہ قیمت دو سو پندرہ تک جاپہنچی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer