ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس اڈوں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

 بس اڈوں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راﺅدلشاد)میٹروپولیٹن کارپوریشن کاشہر کے چار بڑے جنرل بس سٹینڈز کوڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ، بادامی لاری اڈا ،سٹی بس ٹرمینل بند روڈ، جناح بس ٹرمینل اور جنرل بس اسٹینڈ رائے ونڈکی پارکنگ سائٹس ڈیجیٹلائز ڈہونگی .

لاری اڈوں کو ڈیجیٹلائز ڈ کرنے سے سالانہ اکٹھے ہونےوالے ریونیو، جرمانوں  سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کمپیوٹرائزڈ کی جاسکے گا،کمشنر لاہور ڈویثرن وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی ہدایت پر لاری اڈا کو ڈیجٹلائز ڈکرنے کےلئے پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ حکام نے سٹینڈز کا سروے کیا تو ایڈمنسٹریٹرلاری اڈا احمد رضا بٹ نے پی آئی ٹی بی کے حکام کو بریفنگ دی.

ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ نے بتایاکہ لاری اڈوں کی پہلے مرحلے میں ڈیجٹلائزڈ کی جانے والی سائٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے، پارکنگ سٹینڈز پر پی آئی ٹی کی مدد سے کیمرے اور مطلوبہ جدید آلات کی تنصیب کی جائے گی، پی آئی ٹی بی گاڑیوں کی گنتی اور رجسٹریشن کےلئے سوفٹ ویئر تیار کرےگا، اس سے لاری اڈا میں کتنی گاڑیاں داخل ہوئیں اور کتنی گاڑیوں کا اخراج ہوا مکمل ریکارڈ مرتب ہوسکے گا.

لاری اڈوں کے ڈیجیٹلائزڈ ہونے سے گاڑیوں کی آمد اور روانگی کے اوقات کار کابھی بآسانی تعین ہوسکے گا،پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی فزیبلٹی تیارکرےگاجبکہ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی منظوری کے بعد ورکنگ شروع کردی جائے گی ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے فنڈز خرچ ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer