غفلت یا نااہلی، شوکت خانم فلائی اوور منصوبہ لٹک گیا

غفلت یا نااہلی، شوکت خانم فلائی اوور منصوبہ لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) شوکت خانم فلائی اوور منصوبہ ایل ڈی اے کی ناقص پلاننگ کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ 80 کروڑ سے زائد منصوبے کے صرف 12 کروڑ کے فنڈز جاری کئے جاسکے۔

خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی کی امید پیدا ہوگئی

سٹی42 کے مطابق شوکت خانم فلائی اوور منصوبے کے کنٹریکٹر نے اپنے رسک اینڈ کاسٹ پر 80 کروڑ کا کام کردیا۔ ایل ڈی اے حکام نے فنڈز ریلیز کرانے میں ناکامی کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ پنجاب حکومت کا فنڈڈ منصوبہ ایل ڈی اے کی عدم دلچسپی کے باعث درد سر بن گیا ۔ چھ ماہ سے فلائی اوور کا کام لٹکایا جارہا ہے ۔ فلائی اوور کا کنٹریکٹر مالی مسائل کا شکار ہوگیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر کمپنی نے 68 کروڑ کا قرض لے کر منصوبے کا 75 فیصد کام مکمل کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے بھی ان دنوں ڈویلپمنٹ بجٹ کے چیک سائن نہیں کررہے ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایل ڈی اے کے مستقل چیف انجینئر کی تعیناتی نہ ہونا بھی مسائل کا سبب بنا۔

Sughra Afzal

Content Writer