فرزانہ صدیق: سپریم کورٹ کے مزید کئی ججز کو مشکوک دھماکی آمیز خط بھی سامنے آگئے۔ سپریم کورٹ کے ججز کو ملنے والے مشکوک دھمکی آمیز خطوط کی تعداد دس ہو گئی۔
جمعہ کے روز سامنے آنے والے خط بھی سی ٹی ڈی کے حوالے کر دئیے گئے۔ تفتیش کرنے والے اہلکارون نے تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے ججز کو بھیجے گئے خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے۔ اب تک سپریم کورٹ کے دس ججز کو خطوط مل چکے ہیں
تمام خط ایک ہی تاریخ کو آئےتھے کچھ ججز کو یہ خط آج ملے ہیں۔
خطوط کن ججز کو ملے
جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عرفان سعادت خان کو آج خطوط موصول ہوئے، سپریم کورٹ نے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس منیب اختربھی ان ججوں میں شامل ہیں جن کو مشکوک پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط ملے ہیں۔