ارشاد قریشی : اڈیالہ جیل میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سے اہل خانہ کی ملاقات ہوگئی ۔
فواد چودھری کی اہل خانہ سے ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ ملاقات کرنے والوں میں اہلیہ صائمہ چوہدری، والدہ فوزیہ نسیم، ماموں شہباز چوہدری اور بھائی فراز چودھری شامل تھے۔ فواد چودھری سے ان کے تینوں بچوں نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات ختم ہونے پر فواد چوہدری کے اہل خانہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ۔