لاہور: جمعتہ الوداع ،یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ 

لاہور: جمعتہ الوداع ،یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک،شاہد ندیم سپرا)صوبائی دالحکومت لاہور میں جمعتہ الوداع،یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ  کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی دالحکومت لاہور میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ   کر دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت کر دی۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق صوبائی دالحکومت کی تمام مساجد پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے، یومِ القدس کی ریلیوں کے بھی حفاظتی انتظامات مکمل ہیں، ریلیوں کے روٹ کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔

مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد افسران، اہلکاروکمیونٹی رضا کار تعینات ہوں گے،لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام 36 ہزار سے زائد مساجد کو سکیورٹی دی جا رہی ہے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے جمعتہ الوداع کی مناسبت سے مختلف مساجد،امام بارگاہوں کے دورے بھی کیے۔سی ٹی او نے داتا دربار، سرکلر روڈ،پیرمکی، آزادی چوک، شاہدرہ چوک، امامیہ کالونی، بند روڈ، ریلوے سٹیشن، حاجی کیمپ، گڑھی شاہو کا دورہ کیا۔
سی ٹی او کے حکم پر اہم اور مصروف شاہراہوں پر واقعہ مساجد میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

  دوسری جانب شہرمیں جمعتہ الوداع کےاجتماعات کےانتظامات مکمل  کر لئےگئے ہیں۔جامعات، مساجد، مدارس میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔جمعتہ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع جامعہ مسجد داتا دربار میں منعقد ہوگا۔
عالمگیری بادشاہی مسجد میں بھی جمعتہ الوداع کا بڑا اجتماع ہوگا۔جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، جامعہ منظور الاسلامیہ میں بھی بڑا اجتماع ہوگا۔جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعائیں ہوں گی۔