شہر میں سورج کی تیز کرنوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی ‎

شہر میں سورج کی تیز کرنوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی ‎
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر میں سورج کی تیز کرنوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ‎آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 168 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے جب کہ  زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران کراچی میں بھی درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔

 اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مری،گلیات اور گردونواح میں چند مقا ما ت پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔  چترال،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اورشانگلہ میں بارش ہو گی، ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔