ویب ڈیسک:رمضان المبارک سپورٹس سیریز کیلئے لاہور ڈویژن ہاکی ٹیم نے تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن ہاکی ٹیم نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم ہچ ٹو پر مصنوعی روشنیوں میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔لاہور ڈویژن کی 16رکنی ٹیم انٹر ڈویژنل رمضان ہاکی لیگ میں حصہ لے گی۔
لاہور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مجاہد افضل اور معاون کوچ محمد اعجاز اور سید کاشف شاہ کی زیر نگرانی ٹریننگ کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ ٹیم کے مینجر ہیں۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک سپورٹس سیریز کی ہاکی لیگ سات سے گیارہ اپریل تک لاہور میں کھیلی جائے گی ۔