پنجاب میں انتخابات: پی ٹی آئی کا امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں انتخابات: پی ٹی آئی کا امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ صدارت مرکزی قائدین کا اہم ترین اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر، مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری اور مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چودھری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا کل سے آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب کے امیدواروں کے تعین کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔آئین و عدلیہ پر یلغار اور انتخاب کو التواء میں ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کیلئے وکلاء کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Bilal Arshad

Content Writer