تھلیسمیا  موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے،صدر سندس فاؤونڈیشن ایم یاسین خان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سندس فاؤونڈیشن کے صدر ایم یاسین خان نے کہا ہے کہ تھلیسمیا ایک موروثی بیماری ہے جو والدین سے ہی  بچوں میں منتقل ہوتی ہے جب مرد اور عورت کی شادی ہوتی ہے اگر وہ تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا ہوں تو ان کے بچے بھی اسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے  کے دوران صدر سندس فاؤونڈیشن ایم یاسین خان  کا کہنا تھا کہ جب بھی شادی ہو تو اس سے قبل بہت چھوٹا سا ٹیسٹ ہوتا ہے جو سندس فاؤونڈیشن بالکل فری کرتی وہ وہ کرا لیں ،ہمیں یہ آگاہی پھیلانی ہے تھیلیسمیا کے ملک میں موجود مریضوں کا علاج کریں تاکہ نئے مریض نہ آ ئیں اور ہمارا ملک اس بیماری سے پاک ہو جائے۔