ویب ڈیسک : پاکستان میں سوزوکی کمپنی نے ایک بار پھر سے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی مسلسل اونچی پرواز کے باعث پاکستان میں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، پاکستان میں گاڑیوں کی اسیمبلنگ کرنے والی کار کمپنی سوزوکی نے دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے ۔
آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جسکے بعد نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی ہے ، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ہو گئی ہے، اگر آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت کو دیکھا جائے تو قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، کار کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔
سوزوکی کے برینڈ ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 1 لاکھ 52 ہزار اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے،ویگن آر وی ایکس ایل کی نئی قیمت 1 لاکھ 64 ہزار اضافے کے بعد 34 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔
ویگن آر اے جی ایس کی پرانی قیمت 35 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو کہ اب ایک لاکھ 78 ہزار کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 41 ہزار ہو جائے گی۔ سوزوکی کے مشہور برینڈ کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت بھی ایک لاکھ 78 ہزار اضافے کے بعد 37 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار کے بڑے اضافے کے بعد 40 لاکھ 84 ہزار ہوگئی ہے۔
سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی نئی قیمتیں دو لاکھ چار ہزار کے اضافے کے بعد 40 لاکھ 52 ہزار کے بعد 42 لاکھ 56 ہزار ہوگی جبکہ سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی نئی قیمتیں 2 لاکھ 19 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 45 لاکھ 74 ہزار تک پہنچ گئی ہے،سوزوکی کی کاروں کے ساتھ ساتھ پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سوزوکی پک اپ کی راوی کی نئی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 56 ہزار اور راوی ود آوٹ ڈیک کی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 81 ہزار ہوگئی ہے۔