(ویب ڈیسک ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش کا سسلسلہ جاری ہے ، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے کل پورے ملک میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے، موسم کے حوالے سے کہا گیا۔ ہےکہ شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے ، چترال، دیر، سوات ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد،مانسہرہ اورگردونواح میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔