ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں زندہ جانوروں اور جانوروں کی مصنوعات کی درآمد کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں سرکاری عمارتوں کی مرمت کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں استعمال شدہ آٹو لیوب سے متعلق درآمدی پالیسی ترامیم کی سمری موخر کردی گئی، ساتھ ہی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے نظر ثانی بجٹ کی منظوری بھی موخر کردی گئی۔