ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کارکنان کے ساتھ افطار پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان آج منڈی بہاؤالدین، ننکانہ ، سرگودھا ، گجرات اور لاہور کے کارکنان کے ساتھ افطار کریں گے۔افطاری پروگرام میں مجموعی طور پر200 سے زائد لوگوں کی افطاری کے لئے لسٹ تیار کی گئی ہیں ۔
کارکنوں کی بڑی تعداد چیئرمین تحریک کی رہائش کے باہر موجود ہے،کارکنوں کو عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کے لیے خصوصی پاسز جاری کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ افطار کے بعد کارکنان سپریم کورٹ کے فیصلے پریوم تشکر کیلئے لبرٹی چوک جائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج رات 9 بجے کے بعد قوم سے خطاب بھی کریں گے، چئیرمین عمران خان کا لائیو خطاب لبرٹی چوک پر سکرینوں پر دکھایا جائے گا۔