ویب ڈیسک: بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پورٹ مورسبے جیو فزیکل آبزرویٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو موئیہوئی نے بتایا کہ پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
روس کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، شدت 6.5 ریکارڈ
مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کو ملک کے پہاڑی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز چمبری جھیلسسٹم کے قریب 62 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے، 23 افراد کو نقصان پہنچا اور متاثرہ علاقے میں 300 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔