ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرح خان نے عمران خان اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا،موسیٰ مانیکا

Farah khan,Musa manika
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فرح خان سے متعلق کہا ہے کہ فرح خان رہائش کیلئے دبئی چلی گئی ہیں، ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں۔ ایک انٹرویومیں موسیٰ مانیکا نے کہا کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں، فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔ذرائع کے مطابق فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا،فرح خان نے گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی، فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔

خیال رہے کہ خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگرنےکرپشن کےالزامات عائد کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا اور گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطارپر مدعو کیا تھا۔خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگر نے کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

 نجی ٹی وی کے مطابق فرح شہزادی کی مو¿قف جاننے کیلئے رابطے کی کوشش کی گئی اور ان کے امارات میں رہائش پذیر قریبی دوستوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔فرح کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ وہ ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جب اصرار کیا گیا کہ سنگین کرپشن کے الزامات پرجواب درکار ہے تاکہ معاملہ شفاف ہوجائے اس پر ان کے قریبی حلقوں کا کہنا تھاکہ پیغام فرح کوپہنچا دیا گیا ہے، جلد الزامات کا جواب دیا جائے گا۔