(ویب ڈیسک)ایک دن وزیر قانون رہنے والے فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کے تعینات کردہ لاء افسران کے سنگین الزامات،فواد چوہدری اور انکے بھائی سپیشل پراسیکیوٹر نیب فیصل چوہدری پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔
لاء افسران نےخدشہ ظاہر کیا کہ فواد چوہدری نے 61 لاء افسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کی تیاری کر لی ہے، فواد چوہدری نے وزیراعظم کو اندھیرے میں رکھ کر لاء افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی سمری پر دستخط کروائے،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نیئرعباس کا کہناتھا کہ وزیراعظم سے کہا گیا جن کو ہٹایا جا رہا ہے انکا انصاف لائرز فورم سے کوئی تعلق نہیں۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ 61 لاء افسران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،فواد چوہدری کے چھوٹے بھائی فیصل چوہدری نے مختلف وکلاء سے تین چار کروڑ سے زائد رقم لی،وکلاء سے کروڑوں روپے کی رقم لاء افسران تعینات کرنے کے لئے وصول کی گئی،کابینہ نہیں رہی تو نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جا سکتا لیکن اس سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے۔
فواد چوہدری کے چچا افتخار چوہدری چیف جسٹس تھے ان کے خاندان کی تاریخ سب کو معلوم ہے،چچا جب چیف جسٹس تھا تو فواد چوہدری پیٹرول پمپ پر بیٹھ کر قتل کے کیسوں کے سودے کرتا تھا،یہ لوگوں کی غمی خوشی میں نہیں جا سکتے تھے،لوگ ان کو مختلف ناموں سے پکارتے تھے، ڈبو بھی اسی خاندان سے ہے۔
فواد چوہدری جو حرکتیں کر رہا ہے یہ عمران خان کے لئےبالکل بھی اچھا نہیں ہے،لاء افسر رہیں یا نہ رہیں عمران خان کے سپاہی ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، فواد چوہدری ہم آپ کو معاف نہیں کریں گے، امید ہے انتباہ کے بعد آپ غیرقانونی قدم نہیں اٹھائیں گے۔