(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیر اعظم تجویز کیے جانے پر سابق چیف جسٹس کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم کے لئے تحریک انصاف کی جانب سےسابق چیف جسٹس( ر )گلزار احمد خان کا نام تجویز کیاگیا۔ اس پر بات کرتے سابق چیف جسٹس( ر )گلزار احمد خان کا کہنا ہے کہ تاحال سرکاری سطح پر رابطہ نہیں کیا گیا۔اگر باقاعدہ پیشکش ہوئی تو سوچ کر جواب دوں گا۔ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا مگر ذمہ داری ملتی ہے تو نبھانی پڑتی ہے۔کوشش کروں گا سسٹم کی بہتری کے لیے اقدامات کروں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کو بطور نگران وزیراعظم تجویز کیے جانے کے بعد اس معاملے پر سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔