ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل الیکشن کرانا ذمہ داری، ہر وقت تیار ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن

Election Commission of Pakistan
کیپشن: Election Commission of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات تین ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

رپورٹ  کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے ، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے جس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔عمر حمید نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا اور اس نے پہلے ہی سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے لیکن عام انتخابات کے اعلان کی صورت میں بلدیاتی انتخابات منسوخ کرنے پڑیں گے۔