یوٹیوب نے معروف مذہبی اسکالر کا چینل بند کردیا

یوٹیوب نے معروف مذہبی اسکالر کا چینل بند کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے معروف مذہبی اسکالرڈاکٹراسراراحمد کا چینل بند  کردیا, ڈاکٹر اسرار کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 30 لاکھ  ہے۔

یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کو بند کرنے کا فیصلہ یہودی اخبار میں ڈاکٹراسرار احمد کے خلاف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا،رپورٹس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹیکساس میں یہودی عبادت خانے کو یرغمال بنانے والا برطانوی نژاد پاکستانی ملک فیصل اکرام ڈاکٹر اسرار کے لیکچرز سے متاثر تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-04-05/news-1649142765-2955.jpg

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر اسرار کے 2چینلز  کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند  کیا گیا ہے۔

ڈاکٹراسراراحمد کے لیکچرز کوپسند کرنے والوں نے یوٹیوب کے فیصلے پرناراضگی کا اظہارکیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسرار احمد عظیم اسکالر ہیں جنہوں نے کبھی بھی تشدد کی تبلیغ نہیں کی، وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو تعلیم اور نئی ٹیکنالوجی کے حصول کی ترغیب دیتے ہیں۔

اس حوالے سے تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے اس شرمناک فعل کے جواب میں تنظیم اسلامی نے متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا.