ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے علیم خان کے الزامات مسترد کردئیے

 ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے علیم خان کے الزامات مسترد کردئیے
کیپشن: Cm Lahore Office React On Aleem Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے عثمان بزدار پر لگائے گئے الزامات کو ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے مسترد کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان نے بزدار حکومت پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، انکے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے صرف میرٹ پر ہوتے ہیں، فرح خاں کا تقررو تبادلوں اور ٹھیکوں میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں۔

وزیراعلیٰ آفس کے ترجمان نے کہا کہ عبدالعلیم خان کو ایسے بے سروپا الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے، پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور میرٹ کو مد نظررکھ کی جاتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آج تک تقرر و تبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ خرید و فروخت جنہوں نے کی اور جو کر رہے ہیں وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، پیسے کی سیاست کرنے والے کردار عوام کے سامنے آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے  پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ عثمان بزدار کی ایک ایک کرپشن آپ کو بتائی گئی، جوآپ کےساتھ ہے وہ محب وطن، دوسرےغدار ہیں۔