سیاسی بحران، معید یوسف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

سیاسی بحران، معید یوسف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف ملک میں سیاسی بحران کے درمیان اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ۔

معید یوسف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر بے پناہ ذمہ داری کے ساتھ اعتماد کیا اور انہیں بطور قومی سلامتی مشیر اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی اجازت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج میں انتہائی مطمئن ہوں اس لیے کہ میں جانتا ہوں کہ این ایس اے کا دفتر اور این ایس ڈی ایک غیر معمولی ٹیم کے ساتھ متحرک ادارے ہیں جو پاکستان کے لیے باعث فخر رہیں گے۔

معید یوسف نے کہا کہ بہت کم لوگ اتنے خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں کسی اعلیٰ عہدے پر اپنے ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے،ان کی عمر میں بھی بہت کم افراد کو ایسے فرائض انجام دینے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے نہ صرف انہیں یہ اعزاز ملا بلکہ یہ ایک ناقابل یقین دو اعزاز ہیں، ڈیڑھ سال کا سفر جسے وہ ہمیشہ پسند کریں گے۔