ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز کے اجلاس میں والی توڑ پھوڑ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کےگزشتہ روز کے اجلاس کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر نے کمیٹی قائم کردی ہے۔ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین بابر اور اسپیشل سیکرٹری علی عمران انکوائری کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی اپوزیشن لابی اور اسمبلی کے مختلف حصوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگا کر ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نےاحتجاج کےدوران اسمبلی کی لابی اور ایوان میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ویڈیو میں لابی میں میز کے شیشے ٹوٹے، کرسیاں اور صوفے بکھرے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔