ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمت میں اضافہ، فی یونٹ کتنے کا کردیا گیا؟

سستی بجلی بھی مہنگی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سستی بجلی بھی مہنگی ہوگئی،نیپرا نے پن بجلی کے پیدواری ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا،پن بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا بوجھ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے ایک اور بری خبر آگئی، نیپرا نے پن بجلی کے پیدواری ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا،اضافے کے بعد پن بجلی کا ٹیرف 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ ہوگیا،پن بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا بوجھ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر آئے گا۔

دوسری جانب نیپرا کی جانب سے بجلی کےنرغوں میں ایک بار پھر اضافہ پر شہریوں نے شددید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر کے اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔حکومت ناقص پالیسیوں کے باعث گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوچکا ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام سے جینے کا حق نہ چھنیں، موجودہ حکومت نے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔

گزشتہ روزوفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپےکا ریلیف دےکر بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق پانچ ارب روپے سے زائد جمع ہونیوالاسرچارج صارفین کو واپس کیا جائےگا۔ لیسکو سمیت دیگرکمپنیوں میں دس پیسے فی یونٹ کے حساب سے ہر ماہ نیلم جہلم سرچارج وصول کیا جا رہا تھا ۔

دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں نیلم جہلم پاور ہاوس واپڈا کے سپرد کیا گیا تھاتاہم نیلم جہلم سرچارج عائد رہا۔ جاری نوٹی فکیشن میں دسمبر دو ہزار اٹھارہ سے اب تک جمع ہونے والے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں، وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer