ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی انڈر 19 ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی ہونے کا خدشہ

انڈر 19 کا دورہ بنگلہ دیش
کیپشن: Under 19 Team
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی انڈر 19 ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش خدشات کا شکار ہوگیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹور کے معاملے پر اپنی حکومت سے ہدایات مانگ لیں۔

بنگلہ دیش میں کوویڈ صورت حال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگالی بورڈ حکام نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی حکومت سے ٹور کے حوالے سے تجاویز مانگ رکھی ہیں، حکومت کی جانب سے جو بھی تجاویز آئیں گی ان پر عمل کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں آج سے 12 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ 

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم نے 12 اپریل کو بنگلہ دیش پہنچنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان جونئیر ٹیم کا ٹور بروقت ہوگا، تاہم لاک ڈاؤن میں اضافے کی صورت میں بنگلہ دیش بورڈ اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کرے گا۔ دونوں بورڈز کا ٹور کے حوالے سے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

 قومی ٹیم ٹور میں ایک چار روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم سہلٹ پہنچ کر 16 سے 17 اپریل تک ٹریننگ کرے گی۔ سہلٹ ہی میں 19 سے 22 اپریل تک واحد چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے تین ایک روزہ میچز 26، 28 اور 30 اپریل کو سہلٹ میں ہوں گے جبکہ تین اور پانچ مئی کو تیسرا اور چوتھا ون ڈے ڈھاکہ میں ہوگا۔

قومی انڈر 19 ٹیم میں عباس علی، عبد الفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، فہد منیر، معاذ صداقت، محمد عرفان نیازی، محمد شہزاد، قاسم اکرم، رضوان محمود، حسیب اللہ اور رضا المصطفیٰ وکٹ کیپر،ٹیم میں سپنرز عالیان محمود ، علی اسفند، ارحم نواب اور فیصل اکرم شامل ہیں۔ احمد خان، عاصم علی، منیب واصف، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر بطور فاسٹ باولر شامل ہیں۔

اسی طرح سابق ٹیسٹ کرکٹرز اعجاز احمد ہیڈ کوچ، ٹیم منیجر عمران اللہ، سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر راؤ افتخار باؤلنگ کوچ، محتشم رشید فیلڈنگ کوچ، حافظ نعیم فزیو تھراپسٹ، کرنل (ر) صفدر سعید سکیورٹی منیجر، فیصل رائے ٹیم اینالسٹ اور عماد احمد حمید میڈیا منیجر ہوں گے۔