غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے

غلام فرید صابری کی برسی
کیپشن: Ghulam Farid Sabri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک؛ شہرِ قائد سے نکل کر پہلے مملکتِ خداداد پاکستان اور پھر دنیا بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑنے والے قوال غلام فرید صابری  کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے۔

غلام فرید صابری صاحب کی بھر دو جھولی میری یامحمدﷺ، ’تاجدارِ حرم‘، میرا کوئی نہیں تیرے سوا اور اس جیسی دیگر کئی مقبول قوالیاں آج بھی زباں زدِ عام و خاص ہیں۔  وہ نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔ ان کی قوالیوں کو سنتے ہی عوام جھوم اٹھتے اور لطف اندوز ہوتے تھے۔

ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا، البم میں موجود قوالی ’میرا کوئی نہیں تیرے سوا‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔مقبول صابری نے  اپنے بھائی غلام فرید صابری کی 27برس قبل وفات سے رنج و غم کا شکار ہونے کے باوجود قوالی کا سلسلہ جاری رکھا،جس کے بعد غلام فرید صابری کے چاہنے والوں نے ان کی قوالیوں کو بھی بے حد سراہا۔

ان کی وفات سے قوالی کی دنیا میں جو خلاء پیدا ہوا وہ آج تک پر نہیں ہوسکا۔  5 اپریل 1994 کو غلام فرید صابری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے اور اپنے ہر مداح کو سوگوار چھوڑ کر اِس دنیا سے رخصت ہو گئے۔