قذافی بٹ: کورونا کی تیسری لہر میں شدت کا معاملہ،مساجد کیلئے حکومت کا ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں علماء کا بھی اہم کردار ہے ہم ان کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔
مساجدمیں کورونا ایس او پیزطےکرنےکیلئےصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ویڈیولنک کانفرنس میں رمضان المبارک میں نمازتروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل پر غورکیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سر براہی میں گورنرز، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ،صوبائی افسران اور علماء کی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکاء کو کورونا صورتحال بارے بریفنگ دی۔
لاہور سے گور نر پنجا ب چودھری سرور اور 15 سے زائد علماء کی ویڈیو لنک سے شریک ہوئے ۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچائو کیلئےایس اوپیز پر عمل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی مشاورت سے ایس اوپیز طےکئےجائیں گے۔ گورنرپنجاب کاکہناتھاکہ علماءکوروناسےبچائو کیلئےویکسی نیشن ضرورکروائیں اور کورونا سے بچاؤ کیلئے علماء حکومتی اداروں سے تعاون کر یں۔
چودھری سرورنے کہا کہ حکومت مساجد کو بند نہیں کر نا چاہتی لیکن کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ گور نر ہاؤس سے رویت ہلال کمیٹی کے سر براہ مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی عاشق حسین ، پیر سید حبیب عرفانی،مفتی اقبال چشتی، مفتی عاشق حسین اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ایک دن میں 4 ہزار 323 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا سے 14 ہزار 821اموات ہو چکی ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 96 فیصد ہوگئی ایکٹوکیسز کی تعداد 61 ہزار 450 تک جا پہنچی۔
اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 960 افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 618ہوگئی، پنجاب میں 2 لاکھ 33 ہزار 348، بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 19 ہزار 785 ہو گئی۔ خیبر پختونخوا 92 ہزار 423 ، اسلام آباد 61 ہزار552، بلوچستان 19 ہزار 785 ، آزاد کشمیر 13 ہزار 446 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 59 ہو گئی۔