ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشے کے عادی شخص نے گھر والوں پر فائرنگ کر دی

two killed
کیپشن: addicted man fire
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس)نشے کی لت نے مقدس رشتوں کی پہچان بھلا دی نوانکوٹ کے علاقے میں نشئی شخص کی گھر والوں پر فائرنگ، ملزم رانا بلال کی فائرنگ سے بھابھی عظمیٰ نیلم اور ہمسایہ زاہد جاں بحق ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اسکی والدہ سکینہ بی بی ،بھائی علی اور بہن ماریا زخمی ہوئی پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ملزم نے بیوی کو چند روز قبل طلاق دے دی تھی گھر والے ملزم کو نشے سے باز رہنے کی تلقین کرتے تھے آج بھی اسی بات پر ملزم کی بھابھی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر وہ تعیش میں آگیا۔
 پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی ہے۔