ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 260 ہوگئی

شہر میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 260 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) پنجاب میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریض 1380 ہوگئے، لاہور میں کورونا وائرس کے  کنفرم مریضوں کی تعداد 260 تک جاپہنچی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کو انتظامی لحاظ سے 4 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق تصدیق شدہ مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔
چار سو تینتالیس زائرین سنٹرز، تین سو نو رائے ونڈ سے منسلک تبلیغی ارکان، 28 قیدیوں جبکہ 600 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب کے شہروں میں سب سے زیادہ لاہور متاثر ہے۔ لاہور میں کورونا وائرس کے 260 کنفرم مریض ہیں جنہیں آئسولیشن وارڈز میں رکھ کر طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہےکہ تمام مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer