(طاہر جمیل) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کورونا وائرس کے علاج کیلئے سپیشل انسپیکشنز، صوبہ کے 21نجی ہسپتالوں میں موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی تیاریاں مکمل کرکےرپورٹنگ کا نظام بھی فعال کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے 13ہسپتالوں،فیصل آباد اور ملتان میں دو، دو، گوجرانوالہ تین اور راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں آئسولیشن وارڈز، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس اور آئی سی یوزتیارکر لیے گئے ہیں۔ان ہسپتالوں میں322 بیڈدستیاب ہیں اور وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی میسر ہے۔
مزید برآں پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی مداخلت اور معاونت کے بعد لاہو ر کے 16بڑے نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے بارے میں رپورٹنگ کا نظام فعال کردیا گیاہے ۔اس سےمریضوں کی تعداد اور ہسپتالوں کی استعدادِکار بارے درست معلومات حاصل ہو سکیں۔ ان ہسپتالوں کو معلومات فراہم کرنے کا پابند بناکر محکمہ صحت کے ڈیش بورڈ کی رسائی دے دی گئی ہے۔