چڑیا گھرکی رونقیں ماند پڑگئیں

چڑیا گھرکی رونقیں ماند پڑگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) کورونا کی وجہ سے جہاں انسان گھروں تک محدود ہوگئے وہیں لاہور چڑیا گھرکی رونقیں بھی ماند پڑگئیں، پنجروں میں بیٹھے اداس جاندار سیاحوں کے منتظر ہیں۔

چڑیا گھر میں جنگل کا سماں ہے، جہاں سیاحوں کی چہل پہل تھی وہاں اب چرند پرند کی آوازیں ہرسو شور مچاتی ہیں۔ پنجروں میں خاموش بیٹھے یہ جانور بھی اس خاموشی سے اکتاہٹ کا اظہار کرتے ہیں۔

پنجروں میں دبکے بیٹھے بے زبان، سیاحوں کی آمد کے منتظر ہیں، انہیں بولنے کی استطاعت ملتی تو یقیناً اس لاک ڈاؤن پر یہ بھی اپنے دل کا احوال بتا سکتے، مگر ان بے زبانوں کی اداس آنکھیں ان کے دل کا احوال بتا رہی ہیں۔

جہاں وبا نے انسانوں کو پریشان کر رکھا ہے وہیں یہ جانور بھی تنہائی کی وجہ سے افسردہ ہیں، ربِ کریم سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں اس وبا سے نجات عطافرمائے اور زندہ دلان لاہور کی خوشیاں اور رونقیں دوبارہ بحال ہوں۔

 کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس اب تک  پاکستان میں 45 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے.

پنجاب میں آج اب تک مزید 76 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1163 ہو گئی ہے,سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں, لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے,جب کہ وائرس سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔