(فہدعلی)شہر بھر کورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے مگر لوکل ٹرانسپورٹ چلانے والے خلاف ورزی ہی کرتے نظر آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہر بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے مگر ریلوے سٹیشن اور اسکے اطراف میں لوکل ٹرانسپورٹ رکشے ڈرائیور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہی کرتے رہے, ٹریفک پولیس اور ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے لوکل ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جارہا ہے جبکہ پولیس اہلکار رکشہ ڈرائیورز کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی کرتے رہے.
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے لاک ڈاؤن کے 13 ویں روز 18 ہزار کے قریب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان تھما دئیے,ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل اور رکشہ سب سے آگے ہیں,اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران 1456 پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشہ ڈرائیورز سے دوبارہ روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی جبکہ 4701 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا.
ٹریفک پولیس لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 2529 پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں کو چھوڑا جاچکا ہے، اسطرح کار میں دو سے زائد سوار شہریوں کو اخلاقی طور پر پاسداری کرنے بارے ایجوکیٹ کیا جا رہا ہے, لاک ڈاون کے پیش نظر شہر میں معاملات زندگی متاثرہ ہوکررہ گیا,حکومت کی جانب سے دکانیوں کا وقت بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں،جس کے مطابق دکانیں صبح9 کھلیں گے اور شام5 بند ہوں گی.
کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈائون کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ کی سروس بحال کی جاچکی ہے، جس کے بعد ملک بھر سے اشیا خورونوش سے بھرے ٹرک لاہور پہنچ رہے ہیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد شہریوں کو تازہ اور صحت افزا فروٹ اور سبزیاں مناسب قیمتوں میں میسر ہوں گی۔