ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے عمران خان اور عثمان بزدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

شہباز شریف نے عمران خان اور عثمان بزدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ایف آئی اے نے  آٹے اور چینی کے بحران کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ  وزیر اعظم کو پیش کردی، رپورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کو ذمہ دار قرار دیا گیا جبکہ سندھ کو کلین چٹ مل گئی، پنجاب میں گندم کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے کا ذمہ دار  صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ ، سابق فوڈ سیکرٹری نسیم صادق اور سابق فوڈ ڈائریکٹر ظفراقبال کو قرار دیا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ  کے مطابق  ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا، جہانگیر ترین نے 56 کروڑ خسرو بختیار کے بھائی مخدوم عمر شہریار خان  نے 45 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بحران سے فائدہ اٹھانے والے زیادہ تر شوگر ملز کے مالکان کا تعلق سیاسی خاندانوں سے تھا، کئی حکومت میں ہونے کی وجہ سے پالیسیوں پر بھی اثر انداز ہوتے رہے، ملک میں چینی کا مصنوعی بحران کا آغاز پنجاب حکومت کے چینی کی برآمد سے متعلق فیصلہ سے ہوا۔

 دوسری جانب آٹا اور چینی بحران کے حوالے سے رپورٹ پر قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کہ یہ رپورٹ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر فرد جرم ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر کورونا کیخلاف جنگ کرنے کیلئے لندن سے اس عہد کیساتھ وطن واپس آئے کہ سیاست اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنی ہے، تاہم ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے، ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

انھوں نےکہا کہ یہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کیخلاف فرد جرم ہے، دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم جو ای سی سی کے چیئرمین ہیں، اپنے اور اپنے وزیر اعلیٰ بزدار کیخلاف اس بڑے پیمانے پر ہونیوالی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں ؟۔

Sughra Afzal

Content Writer