پاکستان سے کورونا وائرس کب ختم ہوگا؟ ڈاکٹر آصف جاہ نے بتادیا

پاکستان سے کورونا وائرس کب ختم ہوگا؟ ڈاکٹر آصف جاہ نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42 نیوز) پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سینئر بیوروکریٹ، سماجی کارکن اور طبی ماہر ڈاکٹر آصف جاہ نے 15 اپریل تک پاکستان سے کورونا کے خاتمے کی اُمید ظاہر کردی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سٹی 42 کی خدمات بھی لائق تحسین ہیں۔

سینئر بیوروکریٹ، سماجی کارکن اور ممتاز ماہرطب ڈاکٹر آصف جاہ نے سٹی 42 کے مارننگ شو"سٹی ایٹ ٹین " میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خطرناک  کورونا وائرس 15 اپریل تک پاکستان سے ختم ہوجائے گا، اس وائرس کا ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ شہریوں کو صفائی کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹرآصف جاہ نے کہا کہ اسلام میں تو ویسے ہی صفائی کی بہت اہمیت ہے، جبکہ وضوبھی بہت سے بیماریوں سے بچاتا ہے،کورونا سے جہاں زیادہ اموات ہوئی ہیں وہاں درجہ حرارت کم پایا جاتا ہے،جوں جوں درجہ حرارت بڑھتا جائے گا ، کورونا سے ہماری جان چھوٹ جائے گی۔

ڈاکٹرآصف جاہ نے بتایا کہ جب پاکستان میں گرمی بڑھے گی اور درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچے جائے گا تو ان شاءاللہ کورونا سے ہمیں نجات مل جائے گی۔

طبی ماہر نے کہا کہ70سے 80 سال کے لوگ اس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں، پاکستان کے لوگوں میں قوت مدافعت قدرے زیادہ ہے، ہلدی بہت بڑی امیونیٹی بوسٹر ہے، جبکہ زیتون کا تیل اور شہد بھی بہت مفید ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا، بالخصوص سٹی42 نے آگاہی پھیلانے میں اہم کردارادا کیا۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس اب تک  پاکستان میں 42 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے،  جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2776 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ،لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 13 واں روز ہے، تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، بازار ، دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer