ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائی ویز پر پٹرول پمپ اور ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا پولیس کو مراسلہ

ہائی ویز پر پٹرول پمپ اور ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا پولیس کو مراسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہائی ویز پر پٹرول پمپ اور ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کو مراسلہ لکھ دیا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی جبکہ تعلیمی ادارے بدستور 31 مئی تک بند رہیں گے.

آج لاہور میں لاک ڈاؤن کا 12 واں روز ہے، تمام مارکیٹیں، سینما گھر، شادی ہالز بند ہیں، لاہور میں 150 مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں جہاں گاڑی و موٹرسائیکل مالکان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہوا ،  تاہم ہائی ویز پر پٹرول پمپ اور ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کو مراسلہ لکھ دیا۔ قومی اور صوبائی ہائی ویز پر آٹو ورکشاپس ، ڈرائیورز ہوٹل اور سپیئر پارٹس کی دکانوں کو بند نہ کروایا جائے ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا ۔

وزارت داخلہ کے مطابق قومی اور صوبائی ہائی ویز پر پٹرول پمپ ، آئل ڈپو بھی نہ بند کروائے جائیں ۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹس کو سفری اجازت دینے کے بعد ہائی ویز پر مسافروں کے لیے سہولیات دی جائیں گی.

دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے مطالبہ سامنے آ گیا، ملک میں تیل بحران سے بچنے کیلیے ڈرائیوروں کیلیے ٹرک ہوٹلز کھولے جائیں، لوڈر گاڑیوں کیلیے ٹائر شاپس اور سپیر پارٹس کی دکانیں بھی کھولی جائیں ۔آئل ٹینکرز کو کس کس صوبے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

دوسری جانب  پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 42 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2776 ہوگئی ہے,ہفتے کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer