(ذین مدنی )معروف اداکارہ ماورا حسین نے سفید لباس پہن کر دنیا بھر کے طبی عملے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
گزشتہ روز ہ ماورا حسین نے تصویر اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ماورا حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں ہمیشہ جمعے کی نماز کے لیے سفید رنگ کا قمیض شلوار پہنتی ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں نے آج خاص طور پر سفید رنگ کا لباس اِس لیے پہنا ہے تاکہ میں دنیا بھر کے تمام طبی عملے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرسکوں جو کورونا وائرس کی جنگ میں ہمارے لیے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اپنے پیاروں کے لیے اور ہر ایک کے لیے دعا کیجیے، انشا اللہ ہم پھر ایک ساتھ ملیں گے۔