(زین مدنی ) معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بہت خطرناک ہے لیکن لوگ اسے سنجیدہ لینے کی بجائے عام نزلہ سمجھ رہے ہیں جس سے زیادہ خطرہ نہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر وڈیو پیغام میں فیصل قریشی نے کہا کہ ان کی کچھ مریضوں سے بات ہوئی جن میں کورونا وائرس کی تصدیق 6 سے 8 دن بعد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں نے 3 سے 4 دن کیسے گزارے یہ وہ خود جانتے ہیں، لوگوں کو ان کی تکلیف کا اندازہ نہیں کہ ان افراد نے موت کو کتنی قریب سے دیکھا ہے۔
فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریض ان سے صحیح طرح سے بات بھی نہیں کر پا رہے تھے۔ انہوں نے شہریوں سے پرزور درخواست کی ہے کہ خیال کریں اور گھروں پر رہیں۔
کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس اب تک پاکستان میں 40 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اورپنجاب میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
لاہور میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 210ہوگئی، جبکہ 5 افراد کی اموات ہوئیں، صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے1069کنفرم کیس ہیں، کیمپ جیل میں بھی 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، میو ہسپتال میں 129 اور 24 تصدیق شدہ مریض پی کے ایل آئی میں داخل ہیں۔
Don’t want to mention there names but seriously its a serious issue please please please stay home ...#COVID2019 #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/Aghs2MbFUB
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) April 3, 2020