ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے شیخ رشید نے 6 اپریل کو اجلاس طلب کر لیا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے 6 اپریل کو اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حالیہ ٹرین حادثے اور ٹرین آپریشن کی بندش پر منسٹری آف ریلوے چار روز بعد جاگ گئی، وزیر ریلوے شیخ رشید نے 6 اپریل کو اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں حالیہ ہونے والے ٹرین حادثے کی وجوہات اور ذمہ داران کے خلاف کی جانے والی کاروائی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ پاکستان بھر میں موجود ریلوے ٹریک کی مینٹیننس، جناح ایکسپریس اور گرین لائن میں بچوں کے کرائے ناموں میں کمی، جی سی لوکوموٹو کی مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 مسافر بوگیوں اور ویگنوں کی مرمت اور موجودہ کنڈیشن، ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی، ٹرینوں کی تاخیر کی صورت میں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے حوالے سے پالیسی میں ردوبدل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer