پنجاب گیمز میں خواجہ سراؤں نے بھی خوب رنگ جمایا

پنجاب گیمز میں خواجہ سراؤں نے بھی خوب رنگ جمایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

72ویں پنجاب گیمز میں خواجہ سرا ؤں نے بھی خوب رنگ جمایا پنجا ب سٹیدیم میں خواجہ سراؤں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب گیمز کے مقابلوں میں جب خواجہ سرا میدان میں اترے تو پھر کھیلوں کا سمان ہی بدل گیا، گیمز کے تیسرے روز خواجہ سراؤں کے درمیان رسہ کشی، چاٹی ریس اور بوری ریس کے مقابلے ہو ئے، کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں نے اپنی فتح کا بھرپور انداز میں جشن منایا۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں حصہ لے کر انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں، خاتون وفاقی محتسب کشمالہ طارق بھی خواجہ سراوں کے مقابلے دیکھنے کے لئے پنجاب سٹیڈیم میں موجودتھیں ان کا کہنا تھاکہ خواجہ سراوں کا مقابلوں میں موقع دینا احسن اقدام ہے۔

خواجہ سراؤں کو 2014 کے یوتھ فیسٹیول کی شرٹس پہنائے جانے پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ جلد ی میں شرٹس کا انتظام نہ ہو سکا جس پر یہ شرٹس پہنائی گئیں اس میں کوئی برائی نہیں کیوں کہ یہ پنجاب کے لوگوں کے ٹیکس کے پیسے سے ہی بنیں ہیں۔ خواجہ سراؤں نے امید ظاہر کی کہ ان کو مستقبل میں بھی کھیلوں کے مقابلوں میں برابری کی بنیاد پر مواقع دئیے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer