(سٹی 42) مہنگائی کے طوفان میں غریب عوام کیلئے ایک اچھی خبر، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے چینی کی قیمت میں فی کلو کمی لانے کی نوید سنا دی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شوگر ڈیلرز، کین کمشنر اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں طلب ورسد میں توازن پیدا کرنے اور مل سٹاک مارکیٹ میں لانے پر بات چیت کی گئی۔