ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا سکولوں کے اوقات کارمیں تبدیلی کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا سکولوں کے اوقات کارمیں تبدیلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے، بوائز سکول صبح7بج کر 45منٹ اورگرلز سکول ساڑھے 7بجے لگے گا۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق موسم گرما آتے ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔ بوائز سکول صبح 7 بج کر 45منٹ اور گرلز سکولولز ساڑھے 7 بجے لگے گے۔ اسی حوالے سے لڑکیوں کے سکولوں میں چٹھی بھی 15 منٹ پہلے دے دی جائے گی۔ بوائز سکولوں میں چٹھی دوپہر سوا ایک اور گرلز سکولوں میں چٹھی ایک بجے ہوا کرے گی۔

دسری جانب جن سکولوں میں ڈبل شفٹ کرائی جاتی ہے، ان میں سکولز صبح سات بجے لگے گے اور چٹھی دن 12 بجے ہوا کریں گی، سکینڈ شفٹ میں سکولز  ساڑھے 12بجے لگے گے اور چٹھی ساڑھے 5 ہو گی۔ بلکہ جمعہ کے روز لڑکیوں کو 12 بجے اور لڑکوں کو سوا بارہ بجے چٹھی دی جائے گی۔ اوقات کار کے حوالے سے نوٹفیکیشن کا اطلاق 16 اپریل سے کیا جائے گا۔