زین مدنی حسینی:پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک تیمور مسعود نے ٹی وی ڈراموں میں طلاق کے سین اور الفاظ پر پابندی لگانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود نے ٹی وی ڈراموں میں طلاق کے سین اور الفاظ پر پابندی لگانے کے لئے تحریک التواء کار جمع کروائی۔ جس میں ملک تیمور مسعود نے لکھا کہ اسلام میں بھی طلاق کا لفظ ہمارے مذہب اسلام میں بھی سختی سے منع کیا گیا ہے۔ لہذا وہ حکومت اور پیمرا سے اپیل کرتے ہیں کہ طلاق کے لفظ اور سین پر پابندی لگائی جائے۔