انوارالحق : ایم این اے شہرام خان ترکئی اور صوبائی وزیرتعلیم فیصل ترکئی کے ذاتی ڈھیرے پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا ۔
صوابی کے علاقہ ترکئی میں ایم این اے شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی اور سابق سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے ذاتی ڈھیرے ترکئی ہاؤس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے ہرطرف ناکہ بندی کردی۔
پولیس کے مطابق با مسلح منیر خان ولد اول میر سکنہ ترکئی ڈھیرے کے اندر جانا چاہتا تھا، چوکیدار کے روکنے پر دونوں کی آپس میں زبانی تکرار ہوئی، جس کے بعد ملزم منیر خان نے پستول سے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے باعث چوکیدار گل نواس سکنہ بڈھ بیر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگی۔
پولیس نے پیچھا کرتے ہوئےملزم پر فائرنگ کی جس سے ملزم منیر خان بھی جاں بحق ہوگیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔