سابق وزیراعلیٰ کی گاڑی پر فائرنگ اور پتھراو

PTI, Ex Chief Minister, Gilgit Baltistan attacked in Astor, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گلگت بلتستان کے بالائی علاقے استور میں ضمنی انتخاب کے کمپئین کے دوران سابق وزیراعلی خالد خورشید خان اورخالف امیدوار کے گروپ کے مابین تصادم فائرنگ سے دو افراد زخمی سابق وزیراعلی گاڑی پر شدید پتھراؤ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے تین کارکن زخمی ہو گئے۔

سابق وزیراعلی خالد خورشید خان اس حملے واقعہ میں محفوظ ہیں۔ تاہم ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی سے خالد خورشید خان کی جان لینے کے لئے کیا گیا۔

سابق وزیر اعلی خالد خورشید خان کی جانب سےخود پر حملہ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ خالد خورشید خان کے ترجمان نے بتایا کہ ان  کی گاڑی پر فائرنگ اور پتھراو کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترجمان نے الزام لگایا کہ خالد خورشید خان پر منصوبہ بندی کے تحت قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلی خالد خورشید خان انتخابی کمپئین میں مصروف تھے منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی گئی ہے۔