عدالت نےجرم ثابت ہونے پر توہین رسالت کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو سزائے موت سنادی

عدالت نےجرم ثابت ہونے پر توہین رسالت کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو سزائے موت سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں توہین رسالت کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنا دی۔ 

ایف آئی اے کی کاروائی پر عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے توہین رسالت کے مقدمے میں نامزد 4 ملزمان کو سزائے موت اور ایک ملزم کو سات برس قید کی سزا سنائی۔ملزمان کے خلاف فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج احسن محمود ملک نے سنایا ۔  محمد رضوان، فیضان رزاق، آمین رئیس اور وزیر گل کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ 

ملزم عثمان لیاقت کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ 

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 12 ستمبر 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ سزا پانے والے ملزمان کے خلاف توہین رسالت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔