ویب ڈیسک : گلشن حدید کے علاقے میں اسکول کی خواتین کو ہراساں کرنے والے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا، خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز بھی پولیس کو موصول ہوگئیں۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 2 درجن سے زائد ٹیچر خواتین اور سٹاف سے زیادتی کرنے والے ملزم نے اپنے لیے موت کی سزا تجویز کردی۔
گلشن حدید میں واقع نجی اسکول کے پرنسپل کے خواتین کو بلیک میل کرنے کے سکینڈل کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ رفعت مختار نے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں۔آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ غیرجانبدار اور شفاف انکوائری کو یقینی بناتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں اسکول کے پرنسپل عرفان غفور میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس کو شکایات ملی تھیں کہ اسکول کا پرنسپل خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ہے۔اس حوالے سے پولیس کو خفیہ ویڈیوز بھی فراہم کی گئیں جس کے بعد پولیس نے شواہد کی روشنی میں اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عرفان غفور نے اپنے بیان میں سکول ٹیچرز سے زیادتی کی ویڈیوز کی تردید کرتے ہوئےدعویٰ کیا کہ میری نازیباء ویڈیوز سکول ٹیچرز کے ساتھ نہیں ہیں یہ میری دوستوں کے ساتھ ہ ہیں۔ ملزم نے ڈھٹائی کے ساتھ الزامات کی تردید کرنے کے بعد مزید تفتیش کے دوران اپنی گھناونی حرکتوں کا اعتراف کرتے ہوئےکہا میں اپنے لیے خود سزائے موٹ تجویز کرتا ہوں مجھے سرعام لٹکا دیا جائے
ذرائع کے مطابق اب ملزم کا کہنا ہے کہ مجھ سے گناہ ہوا مجھے علی الیکٹریشن اور شکیل نامی شخص یہ ویڈیو دکھا کر بلیک میل کررہے تھے ،مجھ سے 10 لاکھ روپے طلب کررہے تھے میرا سکول 10 مہینے سے چل رہا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس کی ملزم سے تفیش جاریہے، اس پہلو پر تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کہیں ملزم نازیباء ویڈیو بنان کر فروخت کرنے والے ریکٹ کا حصہ تو نہیں،پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ملزم کے موبائل میں موجود رابطہ نمبرز کی باریک بینی سے چھان بین کی جارہی ہے،ملزم کے واٹس ایپ ای میل اور میسجز کو بھی دیکھا جارہا ہے جبکہ ملزم عرفان غفور کے مکروہ جرم میں اسکول کے اندر کون معاونت کرتا تھا تحقیق کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے والے علی اور شکیل نامی الیکٹریشن کے بیان بھی قلم بند کرے گی جبکہ پرنسپل کے کمرے کی 25 کے قریب ویڈیوز ملی ہیں جن کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور متاثرہ خواتین سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے ۔
ملزم کے اعترافات اور سامنے آ چکے شواہد کے پیش نظر سٹیل ٹاون پولیس نے اسکول کے پرنسپل عرفان غفور میمن کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایف آئی آر سرکاری مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ مقدمے میں 376, 509 , 506 اور ٹیلیگراف ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔