مسلم لیگ ن  نےلاہور کے ہر صوبائی حلقے  میں ورکرز کنونشن کرانے کا فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ن  نےلاہور کے ہر صوبائی حلقے  میں ورکرز کنونشن کرانے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن  نےلاہور کے ہر صوبائی حلقے  میں ورکرز کنونشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ملک سیف الملوک نے سابق ارکان صوبائی اسمبلی سےشیڈول مانگ لیا۔ تمام سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔

نوازشریف کی واپسی پر 10 لاکھ سے زائد ورکرز کو ایئرپورٹ استقبال کیلئے اکٹھے کرنیکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے لندن سے روانہ ہوکر پاکستان پہنچیں گے اور وہ لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے، ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی، نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں  اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔